گوگل وائس سرچ
گوگل نے منگل ۲۸ جون ۲۰۱۱ کو ایک نئی پراڈکٹ مارکیٹ میں پیش کی جو گوگل سرچ انجن کے سرچ بار میں آپ کی اپنی آواز کے ذریعے اپنی مطلوبہ چیز تلاش کر سکتے ہیں، فی الحال یہ خصوصیت ابھی صرف گوگل کروم براؤزر میں ہی استعمال کی جا سکتی ہے ۔
اس کی ایک ٹیسٹ ڈرائیو کے ذریعے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے. جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ، گوگل سرچ آوازکے ذریعے کافی اچھا کام کررہا ہے. یہ وہی انجن ہے جو کہ گوگل کے موبائل سرچ میں بھی استعمال کیا جارہاہے اور اسے ڈیسک ٹاپ کے ساتھ بھی مربوط کردیا گیا ہے۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بار بار مختلف ورڈز تلاش کیے گئے اور گوگل وائس سرچ نے 68 فی صد درستگی سے کام کیا ، تاہم بعض دفعہ یہ درستگی 85 ٪ کی حد کو بھی چھوتی ہوئی نظر آئی، لیکن تلاش کے دوران خصوصی حروف ، غیر معمولی نام اور یو آر ایل کے ساتھ مسائل ابھی درپیش ہیں جو کہ امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہ مسائل دور کردیئے جائیں گے اور ہاں اب آپ اپنی آواز سے حسابی عمل بھی کرسکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment