Thursday, 27 October 2011

BAST OF PTC


















__________________________________________________________________


______________________________________________________________




_______________________________________


____________________________________





___________________________________________________________________


______________________________________________________________





_____________________________________________________________________


_______________________________________________________________





________________________________________________________


________________________________________________________
















___________________________________________________________________


___________________________________________________________________





________________________________________________________________


________________________________________________________________










_____________________________________________________________


_____________________________________________________________




REGISTER FREE














__________________________________________________________________________________-












































































































Wednesday, 26 October 2011

گوگل وائس سرچ

گوگل وائس سرچ

 

گوگل نے منگل ۲۸ جون ۲۰۱۱ کو  ایک نئی پراڈکٹ مارکیٹ میں پیش کی جو گوگل سرچ انجن کے سرچ بار میں آپ کی اپنی آواز کے ذریعے اپنی مطلوبہ چیز تلاش کر سکتے ہیں، فی الحال یہ خصوصیت ابھی صرف گوگل کروم براؤزر میں ہی استعمال کی جا سکتی ہے ۔

اس کی  ایک ٹیسٹ ڈرائیو کے ذریعے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے. جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ، گوگل سرچ آوازکے ذریعے کافی اچھا کام کررہا ہے. یہ وہی انجن ہے جو کہ گوگل کے موبائل سرچ میں بھی استعمال کیا جارہاہے اور اسے ڈیسک ٹاپ کے ساتھ بھی مربوط کردیا گیا ہے۔اس  ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بار بار مختلف ورڈز تلاش کیے گئے اور گوگل وائس سرچ نے 68 فی صد  درستگی سے کام کیا ، تاہم بعض دفعہ یہ  درستگی 85 ٪ کی حد کو بھی چھوتی ہوئی نظر آئی، لیکن تلاش کے دوران  خصوصی حروف ، غیر معمولی نام اور یو آر ایل کے ساتھ مسائل ابھی درپیش ہیں جو کہ امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہ مسائل دور کردیئے جائیں گے اور ہاں اب آپ اپنی آواز سے حسابی عمل بھی کرسکتے ہیں۔

سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے دس سنہرے اصول

سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے دس سنہرے اصول

سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے دس سنہرے اصول

سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے دس سنہرے اصول :

سرچ انجن آپٹیمائزیشن بظاہر آسان نظر آتی ہے مگر یہ سارا ٹیکنک اور حاضر دماغی کاکھیل ہے اور یہ وقت کے ساتھ ساتھ ہی آپ کے اندر آئے گی اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایک دن یا ایک مہینے میں یہ سب کچھ کرسکتا ہے تو اس کو چاہیئے کہ وہ اس خوش فہمی سے باہر آکر حقیقت کا سامنا کرے، میری یہ ہی کوشش ہے کہ آپ کو حسب الواقع معلومات پہنچاؤں تاکہ آپ کا وقت برباد نہ ہو۔
اس سے پہلے کہ آپ کسی بھی ویب سائیٹ کی سرچ انجن آپٹیمائزیشن شروع کریں آپ کا فوکس بالکل واضح ہونا چاہیئےکہ آپ کیا کرنا یا کیا پانا ہے۔ مندرجہ ذیل میں سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے دس سنہرے اصول پیش کیے جا رہے ہیں امید ہے کہ آپ کو اس سے ضرور استفادہ ہوگا۔
ہرپیج کا ٹائیٹل، ڈیسکرپشن واضح اور جدا گانہ ہواور اس میں کی ورڈ کا استعمال ضرور کیا گیا ہو۔
ہر سائیٹ کا ویب ماسٹر ٹول بنایا جائے اور اس کے ذریعے سائیٹ میپ کو شامل کیا جائے۔
اس بات کو ممکن بنایا جائے کہ آپ کو مطلوبہ کی ورڈ باڈی ٹیکسٹ میں موجود ہو۔
مطلوبہ کی ورڈ ہیڈرز کے اندر بھی پایا جائے۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ امیجز کی آپٹیمائزیشن بھی کی جائے، امیج کا سائز اور آلٹ ٹیگز کی ورڈ کے مطابق ہو۔
ویب سائیٹ کی کوڈنگ میں کوئی بھی غلطی نہ پائی جائے تاکہ سرچ انجن اس کو آسانی سے پڑھ سکے۔
سائیٹ میں ہمیشہ نئے کانٹینٹ کی شمولیت ہو۔
سائیٹ کی شمولیت کو ویب ڈائریکٹریز میں ممکن بنایا جائے۔
اپنی سائیٹ کے لنکس کو دوسری اچھی شہرت رکھنے والی سائیٹس میں درج کریں۔
اپنی سائیٹ کی پرفارمینس کو روز چیک کریں۔
آپ اگر ان دس سنہرے اصول کو مدنظر رکھیں تو انشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کی سائیٹ جلد ہی ایک اچھی رینکنگ پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

کورس سرچ انجن آپٹیمائزیشن بلیو فائر

 کورس سرچ انجن آپٹیمائزیشن بلیو فائر


اس سے پہلے کہ میں سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے بارے میں کو ئی بات کروں پہلے میں اپنا تعارف آپ لوگوں کے حاضر خدمت کردوں ، میرا نام نعمان احمد ہے اور کمپیوٹر کی اس دنیا میں عرصہ بائیس سال کا تجربہ رکھتا ہوں اور عرصہ چار سال سے انٹرنیٹ مارکیٹنگ پر تحقیق اور تجربے کے مراحل سے گذر رہا ہوں اور ایک فارن سافٹ ویئر ہاؤس میں بطور ویب مارکیٹر اپنی خدمات انجام دے رہاہوں، اس سے پہلے ایک کتاب اس موضوع پر لکھ چکا ہوں، میں اللہ تعالیٰ کا بے حد درجہ شکر گذار ہوں کہ اِس میں اُس ذات نے مجھے بڑی عزت اور کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ۔
اس سے سلسلے کا آغاز عرصہ ایک سال پہلے حالِ نظر کتاب سے کیا گیا اور یہ کتاب جو کہ اس موضوع پر پاکستان کی پہلی باقاعدہ مرتّب شدہ کتاب ہے اس کو آپ لوگوں کی جانب سے بہت پذیرائی ملی جس سے میرا حوصلہ بلند ہوا، میں کوئی باقاعدہ مصنف نہیں ہوں اگر اس میں کو ئی غلطی نظر آئی ہو تو مجھ کو ضرور مطلع کریں اور اسی طرح اگلا قدم بلیو فائیر کورس جو کہ سرچ انجن آپٹیمائزیشن ایکسپرٹ کتاب کی طرح پاکستان کا پہلا مکمل ڈیجیٹل کورس ہےابھی تکمیل کے مراحل میں ہے ، عنقریب آپ لوگوں کے لئے اس کا اجراء کیا جائے گا، اس میں بھی میری یہ ہی کوشش ہے کہ اس کورس کو کرنے کے بعد آپ اس میدان میں زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرلیں جس سے آپ کی موجودہ زندگی میں مثبت تبدیلی آئے اور انشآءاللہ ضرور آئے گی اور میرا یہ عزم ہے کہ میں اپنا علم وتجربہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں تک پہنچادوں تاکہ وہ وہ بھی اس سے استفادہ اٹھاتے ہوئے بہترین روزگار حاصل کرسکیں ارضِ پاکستان کو ترقی و کامرانی دے سکیں ، لہٰذا اس بات کو بنیاد بناتے ہوئے اس کورس سرچ انجن آپٹیمائزیشن بلیو فائر کی بنیاد ڈالی جارہی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ اس کورس کوضرور پسند کریں گے۔ آپ اس کےذر یعےسرچ انجن آپٹیمائزیشن میں مہار ت حاصل کریں اور اپنےلئے ایک بہترین روزگار حاصل کریں۔

پاکستان میں سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا شعور:

ہمیشہ سے اس دنیا کا یہ اصول رہا ہے کہ جو جتنی محنت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس حساب سے ہی اس کو صلہ عنایت فرماتا ہے اور اس کی محنت کو ضایع نہیں کرتا اس لئے آج اس دنیا میں وہی کامیاب ہےجو محنت کرتا ہے ، آج کی نت نئی ایجادات اسی بات کا پیش خیمہ ہیں اسی محنت اورتحقیق کے بناء بجلی، کمپیوٹر اور دیگر چیزیں ایجاد ہوئیں اور میں بھی اس ہی نتیجے میں آپ سے مخاطب ہوسکا ہوں ، اس تہمید کا محور یہ ہے کہ میں بھی یہ چاہتا ہوں کہ ہمارے اس پیارے پاکستان کے لوگ جو بہت ہی محنتی اور جفاکش ہیں اور کسی طور بھی کسی قوم سے پیچھے نہیں ہیں بس کمی ہے کہ اس قوم کی تربیت صحیح خطوط پراستوا رنہیں کی گئی اور ہمیشہ اس کو مس گائیڈ کیا گیا جس بناء پر ہم وقت کے ساتھ ساتھ دوسروں پر تکیہ کرنے لگ گئے ہیں ، اس طرح کپیو ٹر کی دنیامیں بھی ہم اب بھی پیچھے ہیں کہ جس طرح ہمارے پڑوسی انڈیا اس فیلڈ میں اپنی گرفت مضبوط کرچکا ہے کیونکہ انہوں نے انگلش زبان میں بھی ترقی کی چونکہ انٹرنیٹ پر تمام مواد انگلش میں ہی ہوتا ہے اور ہمارے زیادہ تر پاکستانی انگلش سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں اسلئے وہ انٹرنیٹ کی دنیا سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا پاتے ہیں ، خاص کر وہ لوگ جو پاکستان کے دور دراز چھوٹے شہر یا دیہات میں رہتے ہیں ۔
اردو زبان میں ابھی تک تمام فیلڈ میں مواد نہ ہونے کے برا بر ہے اور یہی حال سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا بھی ہے، اس بڑھتی ہوئی انڈسٹری میں بھی اردو میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے اس میں دلچسپی اس تیزی سے نہیں بڑھ رہی ہے جس طرح اس کی افادیت کی بناء پر ہونی چاہیئے تھی۔

سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا تعارف:

میں یہاں تھوڑا سا سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ اصل میں سرچ انجن آپٹیمائزیشن کیا ہے؟
ایک سوال جو اس فیلڈ میں نئے آنے والوں کی ذہن میں ضرور گونجتا ہے بلکہ اب ایسے لوگ جو انٹرنیٹ سے بھی زیادہ وابستہ نہیں وہ بھی پوچھتے نظرآتے ہیں تواس کا سیدھا سادھا ساجواب یہ ہے کہ جب کوئی ویب سائیٹ معرض وجود میں آتی ہے اور اس کے بعد جب وہ انٹر نیٹ کا حصہ بنادی جاتی ہے تو کسی کو کیا پتہ کہ یہ سائیٹ انٹرنیٹ پر اپنی جگہ بنا چکی ہے اور اس کے بعد ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ روزانہ اس سائیٹ پرزیادہ سے زیادہ ممکنہ لوگ آئیں اور اس کا مطالعہ کریں تاکہ اس ویب سائیٹ سے ہم اپنے مطلوبہ اہداف کو پالیں چونکہ زیادہ وزیٹرز سرچ انجن سے ہی آتے ہیں تو ہم اپنی سائیٹ پر سرچ انجن کے قواعد و ضوابط اور اس کے دستور کے مطابق کچھ ایسی تبدیلیاں کرتے ہیں کہ جس پر سرچ انجن ہمارے مطلوبہ ٹارگیٹڈکی ورڈ پر پہلے پیج پر یا پہلے نمبر پر ہماری سایئٹ کو شائع کردے اور اس کی ورڈ پر پہلے آنے کا مطلب آپ کی سائیٹ پر وزیٹرز کا بے تحاشہ بہاؤ اور اس بہاؤ کے نتیجے میں ایک اچھی آمدنی آپکے حصے میں آسکتی ہے۔
اس کو مزید سمجھتے ہیں سرچ انجن آپٹیمائزیشن ایک ایسی ٹیکنک یا طریقہ ہے جس میں ویب سائٹ پر ٹریفک کا تجزیہ، پیج کےمضمون کی ترمیم وتخفیف اور اس کو تشہیر کرتے ہیں کہ سرچ انجن اس کو آسانی سےسمجھ کر اس کو ترتیب دے اور وہ زیادہ سے زیادہ آپ کی ویب سائٹ کی طرف راغب رہے، ایک اچھے ماہر سرچ انجن آپٹیمائزر کو وزیٹرز لانے کیلئے کافی کوشش اور محنت کرنی پڑتی ہے اور اس تمام کوشش میں جو وہ پلان اور حکمت عملی موجودہ حالات اور مارکیٹ کے اتارو چڑھاؤکو مدنظر رکھتے ہوئے اور سرچ انجن کے ایلوگرتھم کے حساب سے مرتب کرتا ہےتا کہ اس کیلئے اس میں مزید آسانیاں پیدا ہوسکے اور سائٹ کی رینکنگ کوبہتر سے بہتر پوزیشن پر آسکے اور زیادہ سے زیادہ ٹریفک اس کی سائٹ کو میسر آئے۔ ہرسرچ انجن کے اپنےقواعدوضوابط اور دستور ہوتے ہیں اسی کو بنیاد بناکر SEO کی جاتی ہے، ایک SEO ماہراس بات کا احاطہ کرتا ہے کہ وہ اپنی سائٹ کی تعمیر اور اس کی آپٹیمائزیشن ان بنیادی اصول پر کرےکہ اسکی سائٹ بڑے سرچ انجنز میں ٹاپ رینکنگ میں آسکے اور ٹاپ پر آنے کا مطلب ٹریفک کا ایک رش آپ کی سائیٹ کو میسر آسکے اسی کا نام سرچ انجن آپٹیمائزیشن ہے۔
سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے میدان میں سیکھنے کے حوالے سے درپیش بڑے مسائل میں سے ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کے پاس معلومات کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے، اس بات سے قطع نظر کہ وہ معلومات صحیح ہے یاغلط اور وہ سیاق وسباق کے بغیر جو کہ کسی بھی حکمت عملی کے ممکنہ خطرات اور نتائج کے لیے ضروری ہوتا ہے اپنی معلومات کو دور دراز تک پہنچاتے رہتے ہیں اور وہ SEO کے لئے الجھاؤ پیدا کرتے ہیں کہ A زیادہ اہمیت رکھتا ہے B سے یا C زیادہ اہمیت رکھتا ہے A سے اور پھر کوئی اور آ کر ان سب باتوں کو جھٹلا دیتا ہےاور وہ لوگ جنہوں نے ایسی معلومات جو کہ انہوں نے خود بھی کسی ذریعہ سے حاصل کی ہوتی ہیں بغیر کسی تصدیق کےمغالطہ آرائی کے ساتھ آگے پھیلا دیتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے جھوٹے حقائق کو سچ مان لیا جاتا ہے۔کسی بھی مشکل چیز کوسمجھنے کیلئے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔اس کےبعدہی آپ اس کےمطابق تھوڑی سی سمجھ بیدار ہوتی ہے ،سرچ انجن میں رینکنگ کےفارمولا اور ایلوگرتھم کو سمجھنے کیلئے مہینوں لگ جاتےہیں۔
جیسا کہ ویب کی ساخت میں اور سرچ انجنز کے الگوریتھم میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں تو ویسے ہی SEO کی فیلڈ میں بھی تبدیلی ضروری ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی سوال کا صحیح جواب بار بار تبدیل ہو سکتا ہے اور کئی سال پرانی معلومات لازمی نہیں کہ درست ہی ہوں۔ یاد رکھیں! سرچ انجن آپٹیمائزیشن کوئی راکٹ سائنس نہیں کہ آپ اس کو نہ کر سکیں، اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ یہ ضرور کرسکتے ہیں اور یہ آپ کر کے رہیں گے اس کے لئے میں اس میں آپ کا ساتھ دینے کے لئے موجود ہوں بس اس میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے حاضردماغی، آپ کا شیڈول کے ساتھ دیا ہوا وقت ، مستقل مزاجی ، صبر اور صحیح وقت پرتیر نشانے پر لگاتے ہوئے آپ SEO کی دنیا میں اونچے مقام کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں۔

موقع پرست عناصر کی ذہنیت اور اس کا سدباب:

جہاں اچھے لوگ موجود ہوتے وہاں برے لوگ بھی لازمی ہوتے ہیں، اسی طرح اِس فیلڈ میں بھی کچھ ناعاقبت اندیش لوگ موجود ہیں جو تھوڑا بہت سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے بارے میں جاننے کے بعد اپنے آپ کو اس فیلڈکا چمپین کہلواتے ہیں اور اس طرح وہ سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا کر مختلف حیلوں و بہانوں سے ان سے رقم بٹور رہے ہیں اور اس کے بدلے ان کو کچھ نہیں دیتے ان میں سےمیں نے کچھ لوگ ایسے بھی دیکھیں ہیں جو کہتے ہوئے نظر آتےہیں کہ انہوں نے SEOصرف چھ دن میں سیکھی ہے اور بڑے بڑے انسٹیٹیوٹ کھول کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں یاد رکھیں SEOدیکھنے میں ایک آسان سا عمل لگتا ہے لیکن اس کی گہرائی کا تعین اس میں اترنے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے، یہ سارا کھیل ہے تحقیق، مہارت اور حاضر دماغی کا ہے جو کہ یقیناً چھ دن میں حاصل کرنا نا ممکن ہے، دنیا میں ہر وہ کام جو اس کو جانتا ہے اس کے لئے آسان ہے اور جو نہیں جانتا اس کے لئے مشکل، بس ہر کام میں مستقل مزاجی ضروری ہے ، ایک مشہور مقولہ ہے کہ ٹھوکر سے تجربہ حاصل ہوتا ہےاور تجربے سے ترقی وجود میں آتی ہے اور اس میں مستقل مزاجی نہ ہو تو بات ٹھوکر میں ہی ختم ہوجاتی ہے اور یہی مستقل مزاجی منزل تک پہنچاتی ہے۔

سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے فوائد:

آپ سرچ انجن آپٹیمائزیشن کو بطور کیرئیر بھی لے سکتے ہیں یا آپ کسی اور بزنس سے وابستہ ہیں دونوں صورتوں میں SEO ہمیشہ آپ کے کاروبار یا آمدنی کو بڑھانے میں مدد گار رہے گی ، یہ کس طرح آپ کے لئے سودمند ہے

سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے چھ اہم نکات


سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے چھ اہم نکات

6 seo thingsخوش قسمتی سے زیادہ تر لوگ یہ جانتے ہیں  کہ  اگر ان کی سائیٹ گوگل کے پہلے کے نتائج کے صفحے پر آگئی توگوگل  ایک  بہت بڑی تعداد ناظرین کی ان کی سائیٹ پر لے آئے گا جس سے ان کا بزنس بہت جلد ترقی کے مراحل کو طے کرلے گا ۔
مگر
بدقسمتی سے کچھ لوگوں کویہ  پتہ ہے کس طرح سرچ انجن  سے یہ ٹریفک لایا جاسکتا ہے، کچھ ویب ماسٹرز اب بھی امید کرتے ہیں کہ ان کی ویب سائٹ گوگل کے پہلے صفحے پرآجائے گی اگر وہ صرف  گوگل میں اپنی ویب سائٹ  کو سبمٹ کردیں ، یہ آٹھ سال پہلےتک کو کارآمد تھا مگر اب یہ ممکن نہیں کیونکہ اب مقابلے کا رجحان کافی بڑھ چکا ہے اس لئے اب یہ خوش فہمی کام نہیں کرے گی ۔

۱۔ سرچ انجن آپٹیمائزیشن میں وقت لگتا ہے :
جب آپ اپنی ویب سائٹ کی آج اصلاح (optimize)کرتے ہیں اور نتائج کاکل یا آئندہ ہفتےتک  توقع کر تے ہیں تو یہ ممکن نہیں ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن  کےنتائج میں وقت لگتا ہے۔
۲۔ ویب پیج میں تبدیلی کرنا لازمی ہے :
اگر آپ کو یقینی  کی ورڈز میں زیادہ درجہ بندی حاصل کرنا چاہتے ہیں ، تو ان مطلوبہ کی ورڈز کو  ویب صفحات پر یقینی طور ظاہر ہونا چاہیے۔ یہ ممکن ہے کہ ایک کی ورڈ  جو  کہ آپ کی ویب سائٹ پر درج نہیں اور مگر کسی دیگر بہت سی ویب سائٹ  سے اس کیو ورڈ کے ساتھ آپ کی سائیٹ سے منسلک ہو مگر یہ ایک رعایت ہے، اس لیے آپ اپنی سائیٹ پر آپٹیمائز کرتے ہوئے تبدیلی لاتے رہیں اور کی ورڈ کا صحیح استعمال کرتے رہیں  ۔
۳۔ سائیٹ کو ربط  کی ضرورت ہے اورصحیح لنک کی ضرورت ہے:
اچھا بیک لنکس  گوگل پر اعلی درجہ بندی کی کلید ہے، ایسے بیک لنکس جو کسی سافٹ وئیر سے خود بخود پیدا  کئے جاتے ہیں عام طور پر آپ کی درجہ بندی میں مدد نہیں دیتے اور بعض اوقات اسپامنگ کا باعث بنتے ہوئے آپ کی سائیٹ کو گوگل کی میں  پابندی بھی لگوا سکتے ہیں  اس لیے ان سے اجتناب کیا جائے۔
ایک  عمومی اصول کے طور پر آسانی سے ایک لنک حاصل کرنے کے لئے آپ کو یہ چاہیئے کہ آپ کی ویب سائٹ کے لنکس  آپ جیسی متعلقہ ویب سائٹس سے ہوں اور وہ اس لنک پر اینکر ٹیگ آپ کی سائیٹ سے متعلقہ مطلوبہ الفاظ پر مشتمل ہونے چاہئیں اور یہ بات بھی  ضروری ہے کہ اس ٹیگ میں نو فولو کا وصف موجود  نہ ہو۔
۴۔ درست مطلوبہ الفاظ منتخب کئے جائیں :
اگر آپ کو ایک راک بینڈ کی ویب سائٹ کو بہتر بنانے  یا آپٹیمائز کرنا مقصود ہوتو یہ  زیادہ اچھا ہو گا اس ویب سائٹ پر  ”mp3″  کا کی ورڈ  موجود ہو کیونکہ یہ محسوس کیا گیا ہے یہ کی ورڈ ان جیسی ویب سائیٹ کو سرچ انجن میں اچھی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے زیادہ مؤثرہوتا  ہے  جیسے ”mp3″ تلاش کرنے والے لوگ کسی بھی چیز میں دلچسپی رکھ سکتے ہیں جیسے ایم پی تھری پلیئر ایم پی تھری ڈی کوڈر ، ایم پی تھری گانے یا  عام معلومات  وغیرہ ۔
آپ کی صحیح کی ورڈ آپٹیمازیشن لوگوں کو آپ کی ویب سائٹ کی طرف متوجہ کرسکتی ہے،  مثال کے طور پر “unsigned rock band” یا “rock band London” وغیرہ
۵۔ حقیقت پسندانہ ہو نا
ضروری ہے
ایم پی تھری جیسے اعلی مسابقتی مطلوبہ الفاظ عام طور پر بڑا مشکل ہوتا ہے کہ سب سے پہلے نتائج کے صفحے پر لایا جا سکے کیونکہ ہوسکتا ہے یا عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے کہ آپ کی سائیٹ نئی ہوتی ہے اور آپ کا مقابل اس میدان میں کافی پرانا ہوتا ہے اور اس کے پاس اعلیٰ درجے کے زیادہ بیک لنکس بھی ہوتے ہیں  تو اس صورت میں تھوڑا مشکل ہوتا ہے کہ آپ ایک اچھا مقام حاصل کرسکیں، اس لیے شروعات ایسے کی ورڈز سے کیا جائے جس میں مقابلے کا رجحان کم ہو۔
اگر آپ کی سائیٹ پر چند صفحات ہیں اور آپ کا حریف کے پاس  ایک بے تحاشہ ویب پیجز کے ساتھ ویب سائٹ کے فورم بھی ہے اور وہ ایک کمیونٹی بلاگ بھی رکھتا ہے تو آپ اپنی ویب سائٹ کو بہتر بنانا ہوگا اگر آپ یہ میدان مارنا چاہتے ہیں  اور سرچ انجن میں ایک بہترین جگہ چاہتےہیں ۔
۶۔ صحیح مقاصد کا تعین ہونا چاہیے:

سرش انجن آپٹیمائزیشن اس لئے نہیں کی جاتی کہ آپ کی سائیٹ کو ایک اچھا پیج رینک حاصل ہوجائے  بلکہ سرچ انجن میں اچھے کی ورڈز پر ایک اچھا سرچ  انجن کا اعلیٰ صفحاتی درجہ حاصل ہوسکے اور سرچ انجن صحیح لوگوں کو آپ کی  ویب سائٹ پر لے آئے سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا مقصد آپ کی فروخت بڑھانا ہوتا ہے نہ کہ پیج رینک کو بڑھانا مقصود ہوتا ہے۔
آپ کسی بھی ممکنہ مطلوبہ الفاظ اگر وہ اپنے کاروبار سے متعلق ہیں تو ان کو  کی ورڈ کی فہرست میں شامل کرنے کی ضرورت ہوتی  ہےاور یہی کیورڈز ہوتے ہیں جو کہ آپ کی سائٹ پر خریداروں کو لے کر آئیں گے ، عام طور پر کچھ وقت لگتا ہے ویب سائٹ کے لئے بہترین کی ورڈز  کو تلاش کیا جائے لیکن اگر آپ اپنی مارکیٹ سے  باخبر ہیں تو پھر کوئی زیادہ مشکل نہیں کہ آپ اچھے کی ورڈز تلاش نہ کرسکیں ۔

کیورڈ ایفیکٹیونیس انڈیکس

کیورڈ ایفیکٹیونیس انڈیکس

Keyword Effectiveness Index

اس فارمولے کو موجد سُمنترا روئے  ہیں  اور وہ www.1stsearchranking.com ویب سائٹ چلارہے ہیں ، وہ اپنے اس فارمولے کے متعلق بتاتے ہیں کہ:
KEI ایک ایسا فارمولا جو موازنہ کرتا ہے  کسی ایک کیورڈ یا اس کے مجموعے کو جو وزیٹرزایک مہینے میں اس کو ٹائپ کرکے سرچ کرتے ہیں  ان تمام پیجزکے ساتھ جو انٹر نیٹ میں اس کی ورڈ کے مطابق وجود رکھتے ہیں، جس سے یہ پتہ چلتاہے کہ کون سا کی ورڈ ہماری سرچ انجن آپٹیمائزیشن کی مہم پر کارگر رہے گا، اس کے لئے ہم یہ جانچتے ہیں کہ ہم اپنی ویب سائٹ کے کسی بھی پیج پر KEIکے ذریعے کی ورڈ کیوں استعمال کریں۔

KEIپر ایک تفصیلی جائزہ:

KEIایک ایسا فارمولا ہے جو یہ ناپتا ہے کہ آپ کی سائٹ پر جو کی ورڈ آپ استعمال کرنا چاہ رہے ہیں وہ کتنا کارگر اور مؤثر ہے، سب سے پہلے اس کے فارمولے پر نظر ڈالتے ہیں ۔

KEI = SV x SV / Competition


اس میںSVظاہر کررہا ہے  سرچ کے حجم کو اور C مقابلے کو، یعنی ایک کی ورڈ کو کتنا سرچ کیا جا رہاہے اور اس کیورڈ پر کتنا مقابلہ یا اس کیورڈ کے حساب سے کتنے پیجز انٹرنیٹ میں دستیاب ہیں۔
یہاں ہم ایک مثال لیتے ہیں کہ ہم  ایک ہیلتھ پر مبنی ویب سائٹ بنانے جارہے ہیں اور اس میں کچھ کیورڈ ہم نے دستیاب کئے ہیں اور ان کو دیکھتے ہیں کہ وہ کتنے مؤثر ہیں۔
Keyword                  Search Volume             Competitions
  1. Health tips                           42563                         4452000
  2. Body fitness                           4523                             415263
  3. Women Health                    85360                     52300000
  4. Men health                            52312                      65326563
  5. Diets                                     586989                 785200000
اب ہم اس کو اپلائی کرتے ہیں؛
Health tips 42563*42563/4452000 = 407
Body fitness 4523*4523/415263 = 49
Women Health 82360*82360/52300000 = 130
Men health 52312*52312/65326563 = 42
Diets 586989*586989/785200000 = 439
اس  کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، دیکھیں مندرجہ ذیل میں؛
0-10             = Poor keyword  خراب
100-400+ = Excellent Keyword بہت ہی اچھا
10-100        = Good Keyword   اچھا
اس کو ہم مزید واضح کرسکتے ہیں مندرجہ ذیل فارمولے سے؛
KEI-Formulaاس میں Rمناسبت کو ظاہر کررہا ہے اور اس فارمولے زیادہ بہتر رزلٹ سامنے آتا ہے، میں آپ کو یہ ہی تجویز کرتا ہوں کہ آپ یہ استعمال کریں۔
اس  کام میں آسانی پیدا کرنے لے لئے آپ ایکسل شیٹ کا سہارا لیں  اور اس میں فارمولا کیسے اندراج کرنا ہے ، اس کا ایک نمونہ مندرجہ میں ملاحظہ کریں ۔
KEI-Excel-Sheet-Sampleاس سےآپ کو ایک بہتر رزلٹ اور ایک بہتر شیٹ میسر ہوگی جو آپ کو بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد دے گی۔

سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی حکمت عملی

سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی حکمت عملی

social-media-platformsسوشل میڈیا مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی ترتیب آپ کی سائیٹ کی کارکردگی اور نفع کے نتائج کو ناپنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے،  اگر آپ کا مقصد آپ کی ویب سائٹ پر ٹریفک میں اضافہ ہے  تو  اس مقصد کے لئے سوشل میڈیا  ایک اچھا  ٹول ثابت ہو سکتا ہےمگر فی الوقت ابھی قلیل لوگ سوشل نیٹ ورکنگ کی افادیت سے واقف ہیں اور ہو سکتا ہے کہ آپ بھی اس سے زیادہ واقف نہ ہوں یا تھوڑا بہت اس کی افادیت کو جانتے ہیں  لیکن وہ وقت بھی دور نہیں جب یہ ایک عام سی چیز بن جائے گی اور ہر کوئی اس کے بہاؤ سے فائدہ اٹھائے گاکیونکہ سوشل میڈیاسے  کسی خاص محنت کے  بغیر بھی بڑے ہی  اچھے مارکیٹنگ کے نتائج  حاصل کیئے جا سکتے ہیں ۔
ویب سائٹ کی ٹریفک بڑھانے کے لئے آپ اس کو چیلنج کے طور پر لیں کیونکہ یہ چیلنج آپ کی سائیٹ ٹریفک میں نمایاں اضافہ کا موجب بنے گا ، یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ تک رسائی تک اکثریت سرچ انجن کے ذریعے ہی ہوتی ہے، کیونکہ سرچ انجن ہی ایک واحد ذریعہ ہے جو لاکھوں ویب سائیٹس کے اعدادو شمارکا زخیرہ رکھتے ہیں اور اسی کی بنیاد پر آپ کی  سائٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے  ۔
وقت کے ساتھ ساتھ اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ سرچ انجن میں کو ئی ایسا طریقہ دریافت کیا جائے جس سے کسی بھی سائیٹ تک رسائی اور آسان بنائی جا سکے تو  اس مسئلے کے پیش نظر کئی اور طریقے دریافت کئے گئے لیکن ان جو  سب سے بہتر طریقہ معرض وجود میں آیا وہ سماجی حکمت عملی مارکیٹنگ یعنی سوشل میڈیا ہے، شروع میں گوگل اور دیگرسرچ انجنز کسی بھی سائٹ کا معیار اس کے ٹریفک اور اسٹرکچر سے کیا کرتے تھے لیکن اب سرچ انجن بہت زیادہ چالاک اور ذہین ہو چکے ہیں اب وہ ٹریفک کے ساتھ ساتھ کچھ دوسرے فیکٹرز کا بھی موازنہ کرتے ہیں جس میں متعلقہ اور قابل اعتماد سائٹس پر آپ کی سائیٹ کاتذکرہ بھی ہونا ہے اور سب سے بڑا عنصر  مقداراور آنے والے لنک کا معیار ہے جس کی بنیاد پر  آپ کی ویب سائٹ کا رینک وضع کیا جاتا ہے چونکہ سوشل میڈیا سائٹس خود ایک اعلیٰ معیا ر کا رینک رکھتی ہیں اور ان میں ٹریفک کی مقدار نہا یت ہی زیادہ ہوتی ہے اس لیئے ان کا لنک کا معیار بھی اعلیٰ ہوتا ہے ۔ اس لئے سوشل نیٹ ورکنگ ان لوگوں کی مدد کرتی ہے جو آپ کے لنکس پر  کلک کرنا چاہتے ہیں  تاکہ آپ کی سائٹ پر ٹریفک  کا  اضافہ ہوسکے ، اس لئے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی پروفائیل تمام  فعال سوشل نیٹ ورک سائٹس اور  مختلف سوشل کمیونٹیز میں شامل  کرنے کا جلد ہی آغاز کریں۔
آپ کی سائٹ کی  سوشل نیٹ ورکنگ کمیونٹی میں نمائش اور ریفرل  یا آپ کے فولوور ز کے ذریعے ٹریفک کا اضافہ ہو تا رہے گااور اس طرح آپ کی دلچسپی کے امکانات  بھی روشن رہیں گے اور یہ سب ایک واضح بہترین سوشل میڈیا حکمت عملی سے ہی ممکن ہے۔

ای میل ڈائریکٹ مارکیٹنگ

ای میل ڈائریکٹ مارکیٹنگ

email-marketingجب آپ اپنے انٹرنیٹ کاروبار کے لئے مارکیٹنگ کی منصوبہ بندی تشکیل دے رہے ہوتے ہیں تو یہ نہایت ہی ضروری ہے کہ آپ تمام پروموشن اور مارکیٹنگ کے وسائل اور طریقے استعمال کرنے پرغور کریں۔ اس ضمن میں ای میل مارکیٹنگ ممکنہ گاہکوں تک پہنچنے کے لئے ایک بہترین مؤثر ذریعہ ہے کہ آپ اس کےذریعے سے زیادہ گاہکوں کو متوجہ کرسکتے ہیں اور اپنے کاروبار کو زیادہ وسعت دے سکتے ہیں۔ براہ راست ای میل مارکیٹنگ سب سے آسان اور سستا دستیاب مارکیٹنگ طریقوں میں سب سے زیادہ ایک مؤثر طریقہ ہےجو آپ کو ممکنہ گاہکوں تک ایک خاصی بڑی تعداد تک پہنچنے میں مدد دیتا ہے۔
ایک کامیاب ای میل مارکیٹنگ کیلئے کچھ مراحل ہیں جن سے گزر کر آپ کو بہت اچھے نتائج مل سکتے ہیں۔ کامیابی کا راز سب سے زیادہ پہلے سے منصوبہ بندی کرنے کے مرحلہ میں ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ پہلی بار ای میل مارکیٹنگ میں قدم رکھ رہے ہیں تو پھر اس کوسمجھنے کیلئے آپ کی زیادہ توجہ کی ضرورت ہے ۔آپ جتنی زیادہ ای میل مارکیٹنگ کیمپین چلائیں گے اتنے ہی زیادہ مواقع آپ کو فراہم ہونگےاور اچھے نتائج بھی ملیں گے۔
کسٹمرز کا آپ کی ویب سائٹ پر آنا اس جنگ کا چھوٹا سا حصہ ہے، ایک کامیاب ای میل مارکیٹنگ کے لئے یہ نہایت ہی ضروری ہے کہ آپ کے پاس اپنے کسٹمرز کی ایمیل کی فہرست ہو اور اس فہرست کے بل پر آپ اپنی ای میل مارکیٹنگ کو کامیاب بنا سکتے ہیں، آپ کی ایک اچھی اور منافع بخش لسٹ ساری زندگی کیلئے آپ کو فائدہ دے سکتی اور وہ بھی انہی موجودہ اور نئے ممبرز کے ساتھ۔ایک گاہک کا آپ کا ہمیشہ کا گاہک بن سکتا ہے۔لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ جب وہ کچھ آپ سے پہلی بار خریدے توآپ اس سے اچھے انداز میں‌پیش آئیں۔اس طرح گاہک ہر دفعہ آپ کو ترجیح‌دے گا۔ آپ کو صرف گاہک کا اعتماد جیتنا ہو گا۔اور اس کو اپنے حق میں کرنا ہے۔آپ کا یہ کام آپ کی سیل کو بڑھا سکتا ہے۔آپ اپنی لسٹ‌کو اپ ڈیٹ‌کرتے رہیں اور اس کا دھیان رکھیں اور آپ کی لسٹ‌ آپ کے منافع کا خیال رکھے گی۔
ای میل مارکیٹنگ کے لئے آپ کو کسی بھی خاص ای میل سافٹ ویئر خریدنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ، یہ عام ویب میل کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے مگر محدود پیمانے پر، مگر جب آپ اس کو پڑے پیمانے پر کرنا چاہیں تو یا ہو گروپ یا گوگل گروپ کا سہارا لے سکتے ہیں اور جب گروپ تیار ہوجائے تو اس مدد سے اپنے کلائینٹس کو ای میل کرنا ہے اور ایک دفعہ کسی ریڈر نے آپ کی بھیجی ہوئی ای میل کے لنکس کو کلک کر دیا تو آپ پھر بھروسہ کر لیجیے گا کہ بس اب آپکی ویب سائٹ میں موجود پراڈکٹ بِکنے کے لئے تیار ہو رہے ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ریڈرز آپ کے پراڈکٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں تو ان کوسیدھا اس پیج پر مت لے کر جائیں جہاں اس پراڈکٹ کی قیمت لکھی ہوئی ہے۔بلکہ اسے کچھ دوسرے پیجز کی طرف جانے پر مجبور کر دیں تاکہ اسے مزید پتہ چل سکے تاکہ بعد میں اس پراڈکٹ کو خرید لیں۔
آپ کے ذہن میں یہ بات ہمیشہ سے واضح ہو نی چاہیے کہ آپ اپنی ایڈورٹائزنگ کیمپین کی کارکردگی کو کیسے بڑھائیں گے۔یہی ایک بہترین راستہ ہے جس کی بناء پر آپ کی ایڈورٹائزنگ کیمپین کی طرف سے آپ کو اچھے رزلٹ مل سکتے ہیں۔انھی نتائج کی بناء پر ایڈورٹائزنگ کیمپین اگلی معلوماتی چیزوں کیلئے تیار ہو سکے گی۔اگر آپ خود اس کام کو بخوبی انجام نہیں دے سکتےکسی ای میل مارکیٹنگ ممینیجمنٹ سروس کو یہ کام سونپ دیں۔