Wednesday, 26 October 2011

آئیں لنک بیٹنگ کریں

لنک بیٹ کا اب SEO  
 ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے، لنک بیٹ کیا ہے ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن کی دنیا  میں  یہ ایک نئی اصطلاح ہے ،لنک بیٹ  
یوزرز کو اپنی ویب سائٹ کی طرف متوجہ کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
اس کا تعلق کلّی طور پر تحریر ی مواد پر ہوتا ہے یہ کس قسم کا مواد ہوتا ہے؟ یا ان مواد کا تعلق کس جذبے یا مزاج سے ہوتاہے، اُن میں کسی کے مزاج کو یا جذبے کو چھيڑنا، اکسنا، بھڑکانا، ابھارنا، چڑھانا، لہکانا, جگانا, بڑھانا, پيدا کرنا, جنبش دينا, آمادہ کرنا, ترغيب دينا, تحريک کرنا, مستعد کرنا, اشتعال دينا, ، ہنسانا، رلانا، حوصلہ افزائی، بھروسہ و اعتماد ، خوش اور غصہ دلانے پر مبنی ہو۔وقت کے ساتھ ساتھ اب ایسے مضامین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جس میں لنک بیٹ ٹیکنک  استعمال کی گئی ہو، اس طرح اس کابات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ آپ کی سائیٹ پر ٹریفک کی تعداد بڑھ جائے، لنک بیٹ بنیادی طور پر لنک بلڈنگ میں کئی طریقوں سے ایکSEO ماہر کی مدد کرتی ہے ۔
لنک بیٹ میں دیئے گئےآرٹیکلز ریڈرزکو آپ کی سائٹ کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔آپ ہمیشہ, تازہ ترین خبروں سے واقف رہا کریں۔کیونکہ پوری دنیا سے لوگ تازہ ترین خبریں انٹرنیٹ پر پڑھنا پسند کرتے ہیں۔مزاحیہ کہانیاں،کچھ مزاحیہ تصاویراور ویڈیوز،لطائف ،کارٹونزوغیرہ ہمیشہ کامیابی دلاتے ہیں۔لوگ اس طرح کی چیز وں کو اکٹھا کرتے ہیں۔اس طرح آپ کی ٹریفک میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
لنک بیٹ کی سب سے بہترین شکل یہ ہے کہ اس کے ذریعے ایک فہرست تیار کی جائے۔ایک اچھی فہرست صرف انڈیکس ہی نیہں ہو گی بلکہ وہ الفاظ ہونگے جو آپ کہنا چاہتے ہیں ۔آپ کے ہزاروں کی تعداد میں پیجز ہونگے لیکن جو چیزیں لوگوں کو ویب سائٹ وزٹ کرنے مں مدد دے گی وہ یہی فہرست ہی ہو گی۔ آپ جب بھی اس قسم کی مارکیٹنگ کیمپین شروع کریں تو ایک بات ذہن نشین کر لیں ۔معیاری مضمون مہیا کرنا کارآمد ثابت ہو گا۔جو کہ لوگوں کو دلچسپ لگے گا۔اس کو پروفشنل طریقے سے پیش کریں اور دوستانہ الفاظ میں لکھیں۔اپنے سائیٹ کو سرچ انجن میں آپٹیمائز کریں اور ریڈرز اس کو خود ہی تلاش کر لیں گے۔اپنے عنوانات پر رائے یا تبصرہ کرنے کی اجازت دے دیں اس سے ٹریفک میں اضافہ ہی ہو گا۔

No comments:

Post a Comment