ای میل ڈائریکٹ مارکیٹنگ
ایک کامیاب ای میل مارکیٹنگ کیلئے کچھ مراحل ہیں جن سے گزر کر آپ کو بہت اچھے نتائج مل سکتے ہیں۔ کامیابی کا راز سب سے زیادہ پہلے سے منصوبہ بندی کرنے کے مرحلہ میں ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ پہلی بار ای میل مارکیٹنگ میں قدم رکھ رہے ہیں تو پھر اس کوسمجھنے کیلئے آپ کی زیادہ توجہ کی ضرورت ہے ۔آپ جتنی زیادہ ای میل مارکیٹنگ کیمپین چلائیں گے اتنے ہی زیادہ مواقع آپ کو فراہم ہونگےاور اچھے نتائج بھی ملیں گے۔
کسٹمرز کا آپ کی ویب سائٹ پر آنا اس جنگ کا چھوٹا سا حصہ ہے، ایک کامیاب ای میل مارکیٹنگ کے لئے یہ نہایت ہی ضروری ہے کہ آپ کے پاس اپنے کسٹمرز کی ایمیل کی فہرست ہو اور اس فہرست کے بل پر آپ اپنی ای میل مارکیٹنگ کو کامیاب بنا سکتے ہیں، آپ کی ایک اچھی اور منافع بخش لسٹ ساری زندگی کیلئے آپ کو فائدہ دے سکتی اور وہ بھی انہی موجودہ اور نئے ممبرز کے ساتھ۔ایک گاہک کا آپ کا ہمیشہ کا گاہک بن سکتا ہے۔لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ جب وہ کچھ آپ سے پہلی بار خریدے توآپ اس سے اچھے انداز میںپیش آئیں۔اس طرح گاہک ہر دفعہ آپ کو ترجیحدے گا۔ آپ کو صرف گاہک کا اعتماد جیتنا ہو گا۔اور اس کو اپنے حق میں کرنا ہے۔آپ کا یہ کام آپ کی سیل کو بڑھا سکتا ہے۔آپ اپنی لسٹکو اپ ڈیٹکرتے رہیں اور اس کا دھیان رکھیں اور آپ کی لسٹ آپ کے منافع کا خیال رکھے گی۔
ای میل مارکیٹنگ کے لئے آپ کو کسی بھی خاص ای میل سافٹ ویئر خریدنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ، یہ عام ویب میل کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے مگر محدود پیمانے پر، مگر جب آپ اس کو پڑے پیمانے پر کرنا چاہیں تو یا ہو گروپ یا گوگل گروپ کا سہارا لے سکتے ہیں اور جب گروپ تیار ہوجائے تو اس مدد سے اپنے کلائینٹس کو ای میل کرنا ہے اور ایک دفعہ کسی ریڈر نے آپ کی بھیجی ہوئی ای میل کے لنکس کو کلک کر دیا تو آپ پھر بھروسہ کر لیجیے گا کہ بس اب آپکی ویب سائٹ میں موجود پراڈکٹ بِکنے کے لئے تیار ہو رہے ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ریڈرز آپ کے پراڈکٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں تو ان کوسیدھا اس پیج پر مت لے کر جائیں جہاں اس پراڈکٹ کی قیمت لکھی ہوئی ہے۔بلکہ اسے کچھ دوسرے پیجز کی طرف جانے پر مجبور کر دیں تاکہ اسے مزید پتہ چل سکے تاکہ بعد میں اس پراڈکٹ کو خرید لیں۔
آپ کے ذہن میں یہ بات ہمیشہ سے واضح ہو نی چاہیے کہ آپ اپنی ایڈورٹائزنگ کیمپین کی کارکردگی کو کیسے بڑھائیں گے۔یہی ایک بہترین راستہ ہے جس کی بناء پر آپ کی ایڈورٹائزنگ کیمپین کی طرف سے آپ کو اچھے رزلٹ مل سکتے ہیں۔انھی نتائج کی بناء پر ایڈورٹائزنگ کیمپین اگلی معلوماتی چیزوں کیلئے تیار ہو سکے گی۔اگر آپ خود اس کام کو بخوبی انجام نہیں دے سکتےکسی ای میل مارکیٹنگ ممینیجمنٹ سروس کو یہ کام سونپ دیں۔
No comments:
Post a Comment